Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںدنیا

امریکی یونیورسٹی کی گریجوایشن تقریب میں پگڑی پہنے پاکستانی طالبعلم توجہ کا مرکز بن گیا

نیویارک (اے ون نیوز)امریکہ کے تعلیمی اداروں میں آجکل گریجوایشن تقریبات کا سیزن چل رہا ہے۔ امریکی ریاست نیوجرسی کی معروف “ریٹگر یونیورسٹی” میں ہوئی ایسی ہی ایک تقریب میں پاکستانی طالب علم شاہان احمد خٹک نے روایتی پگڑی پہن کر اپنی ماسٹرز کی ڈگری وصول کی۔ تقریب میں پگڑی پہنے شاہان احمد لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواکے علاقے کرک سے تعلق رکھنے والے شاہان احمد خٹک نے اربن پلاننگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ شاہان احمد 2سال قبل فلبرائٹ سکالرشپ پر ماسٹر پروگرام کے لیے امریکہ آئے تھے۔ وہ ریٹگر یونیورسٹی نیو جرسی کے ایڈورڈ جے بولسٹن سکول آف پلاننگ اینڈ پبلک پالیسی میں زیر تعلیم رہے۔

ہونہار طالب علم شاہان احمد پاکستان کی نسٹ یونیورسٹی میں بھی زیر تعلیم رہے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف پشاور سے اربن و ریجنل پلاننگ میں ایم ایس سی کی۔ وہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بطور ڈویلپمنٹ ٹرینی بھی کام کرتے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button