Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ تریندنیا

لاپتہ ہونے والی آبدوز کو کس ڈیوائس کے ذریعے کنٹرول کیا جا رہا تھا؟جان کر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

نیویارک(اے ون نیوز) بحر اوقیانوس کی تہہ میں لاپتہ ہونے والی آبدوز کو کس ڈیوائس کے ذریعے کنٹرول کیا جا رہا تھا؟ اس حوالے سے ایسا چشم کشا انکشاف سامنے آیا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق ٹائٹن نامی اس آبدوز کو محض 29.99ڈالر (تقریباً ساڑھے 8ہزار روپے)میں ملنے والے ایک ویڈیو گیم کنٹرولر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا تھا۔

یہ موڈیفائیڈ لاگی ٹیک جی ایف 710وائرلیس گیم پیڈ ہے جو 2010ءمیں متعارف کرایا گیا تھا اورابتداءمیں اس کی سینکڑوں شکایات موصول ہوتی رہی ہیں۔ یہ ویڈیو گیم کنٹرولر 2ڈبل اے بیٹری سیلز پر چلتا ہے اور ایمازون پر اس کا سکور 5میں سے 4.2ہے۔ ہزاروں ’ون سٹار‘ ریویوز، جو ایک دہائی قبل کیے گئے، میں اس کنٹرولر کی شکایت کی گئی ہے۔

کئی شکایات میں بتایا گیا ہے کہ اس کنٹرولر کی اینالاگ سٹکس ٹھیک کام نہیں کرتی اور ایک بٹن دبانے پر پورا پیڈ کام کرنے لگتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اوشن گیٹ نامی کمپنی، جو یہ آبدوز چلاتی ہے، کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹاکٹن رش نے 2022ءمیں ایک انٹرویو میں خود اعتراف کیا تھا کہ ان کی یہ آبدوز اس سستے ویڈیو گیم کنٹرولر کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سمندر کی تہہ میں لاپتہ ہونے والی اس آبدوز میں 5افراد سوار ہیں اور اوشن گیٹ کمپنی نے ان پانچوں افراد سے مبینہ طور پر فی کس اڑھائی لاکھ ڈالر (تقریباً 7کروڑ 13لاکھ روپے) وصول کیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button