Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

ٹائٹن آبدوز میں سوار افراد کے زندہ بچنے کی امید ختم ہوچکی ، آبدوز کمپنی کا اعلان

نیویارک (اے ون نیوز ) بحرِ اوقیانوس میں سیاحوں کو لے کر جانے والی آبدوز کمپنی ’اوشین گیٹ‘ نے آبدوز میں موجود مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے جانے والے سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے آبدوز میں سوار دو پاکستانیوں سمیت پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آبدوز میں سوار افراد کے زندہ بچنے کی امید ختم ہو چکی ہے۔

اوشین گیٹ نے باضابطہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اب ہمیں یقین ہے کہ ہم ہمارے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) سٹاکٹن رش، شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ کو کھو چکے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، آبدوز میں سوار افراد کو بچانے کا آپریشن ختم ہوچکا۔

اس سے قبل ریسکیو ماہر ڈیوڈ مارنز نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ زیر سمندر آبدوز کے دو اہم حصے ملے ہیں تاہم وہ خول نہیں ملا جس میں مسافر ہیں، یہ باتیں تصدیق کرتی ہیں کہ ملبہ آبدوز کا ہے جس کے ساتھ کچھ برا ہوا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن میں شامل ماہرین نے دعویٰ کیا کہ ملنے والا ملبہ آبدوز کے لینڈنگ فریم اور پچھلے کور پر مشتمل ہے، ملبہ ملنا نشاندہی کرتا ہے کہ آبدوز دھماکے سے تباہ ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button