Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںصحت

عیدپر قربانی کے گوشت کا زیادہ استعمال صحت کیلئے کیسا ہے؟ ڈاکٹرز نے بتادیا

اسلام آباد (اے ون نیوز)قربانی کے گوشت سے متعلق طبی ماہرین نے ہدایات جاری کردیں۔ڈاکٹر ارشد ہمایوں کے مطابق جانور ذبح کرنے کے لیے اوزاروں کو اچھی طرح صاف کریں، ذبح کے بعد گوشت دو گھنٹے رکھنے کے بعد پکائیں۔

انہوں نے کہا کہ گوشت میں خون کا رہ جانا بیماریوں کا باعث ہوتا ہے لہٰذا گوشت اچھی طرح دھوئیں۔ڈاکٹر ارشد ہمایوں کا کہنا تھاکہ گوشت پکانے کے لیے مرچ مصالحوں اور گھی کا استعمال کم سے کم کریں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر منیر احمد کا تھاکہ گوشت کو زیادہ سے زیادہ دو ہفتے تک کے لیے ڈیپ فریزر میں محفوظ کریں، بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، یورک ایسڈ اور دل کے مریض میانہ روی سےگوشت استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ گوشت کے ساتھ سبزی، دہی اور زود ہضم چیزوں کا استعمال کریں، گوشت کھانے کے بعد سبز قہوے کا استعمال ہاضمے میں مدد دے گا۔پمز اسلام آباد کے ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے عید الاضحیٰ سے متعلق بتایا کہ عید کے دنوں میں گوشت کا زیادہ استعمال صحت پرمنفی اثرات ڈال سکتا ہے لہٰٰذاعید کے دنوں میں کھانے پینے میں احتیاط کریں۔

کارڈیولوجسٹ پمز ڈاکٹر اختر علی بندیشہ کے مطابق دل کے مریض مرغن غذائیں کھانے سے پرہیز کریں،دل کے مریضوں کے لیے بڑا گوشت مضر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button