لندن(اے ون نیوز) برطانیہ کے شاہ چارلس نے پہلی بار برٹش پاکستانی خاتون کو اپنا مشیرِ خاص مقرر کر دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس میں برٹش پاکستانی خاتون بہترین قومی اور بین الاقوامی امور کی ماہر ہیں، نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اشتہار کے ذریعے میرٹ پر بھرتی کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر روز اور برٹش پاکستانی خاتون شاہ چارلس کے پرائیویٹ سیکرٹری آفس کا حصہ ہوں گے، یہ آفس آئینی، حکومتی اور سیاسی امور کے لیے شاہ چارلس کو مشاورت فراہم کرتا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برٹش پاکستانی اعلیٰ سرکاری آفیسر کا عہدہ بادشاہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری کے برابر ہو گا۔
خیال رہے کہ بکنگھم پیلس میں اسسٹنٹ سیکرٹری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، یہ تقرریاں شاہ چارلس کا برطانیہ کی تمام کمیونٹیز کا بادشاہ ہونےکی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔