Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

عارف والا، ڈاکوﺅں نے ڈی ایس پی، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تین کروڑ روپے لوٹ لئے

محمد نگر عارف والا(نامہ نگار) پانچ نامعلوم ڈاکوسابق صوبائی وزیر کے بھتیجے حاضرسروس ڈی ایس پی اور ان کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر تین کروڑ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کرفرارہوگئے ۔

واقعہ کے مطابق محمدنگرروڑ پر ہریانہ سی این جی اسٹیشن سے ملحقہ گھرمیں پانچ نامعلوم ڈاکوﺅں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی ) ٹکا محمد سجاد خاں اور ٹکامحمد فریدخاں ایڈووکیٹ اوراہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر ڈاکوﺅں نے یرغمال بناکر سیف الماری سے100 تولہ طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی کل مالیت تقریباََ تین کروڑ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوطارق ولایت ، ڈی ایس پی عارفوالا چوہدری انعام الحق پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتےش ہے واضح رہے کہ ڈاکوﺅں نے سابق صوبائی وزیر ٹکامحمد اقبال خاں مرحوم ، سابقہ ڈی آئی جی ٹکامحمد مختارکے بھتیجے اورسابقہ ڈی ایس پی ٹکامحمدخالد خاں کے بیٹے حاضرسروس ڈی ایس پی ٹکا محمد سجادخاں کے گھر واردات کی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button