Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںٹیکنالوجی

وہ ملک جس کی خبریں ’’گوگل‘‘ سرچ میں نہیں آسکیں گی

اوٹاوہ(اے ون نیوز)گوگل نے کہا ہے کہ کینیڈا میں منظور کردہ ایک قانون کے بعد اب وہاں کے رہنے والوں کے لیے کینیڈا کی خبریں اور دیگر سہولیات اس کی سرچ سے خارج ہوجائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’نیا قانون لاگو ہوتے ہی بدقسمتی سے ہم کینیڈا کی خبروں سے وابستہ تمام لنکس اپنی سرچ سے مٹا دیں گے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام آن لائن پلیٹ فارم پرلازم کیا گیا ہے کہ وہ خبروں کے اداروں کو کچھ نہ کچھ رقم ضرور فراہم کریں گے۔

کینیڈا نے حال ہی میں سی 18نامی ایک آن لائن نیوز ایکٹ منظور کیا ہے جس کے تحت سرچ کمپنیاں ان کمپنیوں کو رقم دینے کی پابند ہوں گی جس پر گوگل نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرچ سے کینیڈا کی خبریں، حالاتِ حاضرہ کا احوال اور ڈسکور پراڈکٹس کو نکال باہر کرے گی۔

اس پر گوگل نے اپنی مایوسی کا اظہار بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ اس عمل کو جتنی جلدی ممکن ہو اسے شفاف بنایا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button