Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

برطانیہ نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کر دیا

لندن(اے ون نیوز)برطانیہ نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو خبر دار کرتے ہوئے اہم ہدایات دی ہیں.

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے پشاور سمیت کے پی کے اکثر علاقوں میں سفر سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے، صوبہ خیبرپختونخوا میں باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع کا سفر نہ کریں۔

ہدایات کے مطابق چارسدہ، کوہاٹ، ٹانک، بنوں، لکی، ڈیرا اسماعیل خان، سوات، بونیر اور لوئر دیر کے اضلاع کے سفر سے بھی گریز کا کہا گیا ہے، جب کہ پشاور شہر اور ضلع مردان رنگ روڈ کے شمال سے ضلع چترال کے کنارے تک N45 روڈ پر سفر سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

حکومتِ برطانیہ کا کہنا ہے کہ شہری پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے جنوبی ساحل کے علاوہ کسی علاقے میں نہ جائیں ۔

برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو سیاسی مظاہروں سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہےکچھ سیاسی مظاہروں میں مغرب مخالف جذبات موجود ہیں۔

اس کے علاوہ برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو شدید گرمی سے بھی خبردار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button