Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سیاسی جماعتوں کی فہرست سے تحریک انصاف کا نام خارج ،الیکشن کمیشن کا موقف بھی آ گیا

اسلام آباد(اے ون نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی فہرست میں تحریک انصاف کا نام نہ ہونا ٹائپنگ کی غلطی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر 168 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کی گئی تھی جن میں پہلے پاکستان تحریک انصاف کا نام موجود نہیں تھا۔نشاندہی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی جماعتوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کیا گیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ٹائیپنگ کی غلطی کی وجہ سے پاکستان تھریک انصاف کا نام فہرست میں اندراج ہونے سے رہ گیا تھا جسے اب درست کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button