Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ،طیبہ راجہ سمیت8ملزمان کی ضمانت خارج

لاہور(اے ون نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے طیبہ راجہ اور روہینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے طیبہ راجہ اور روہینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

عدالت نے مقبول احمد اور روہیز جیمل سمیت 6 ملزمان کی درخواست پرمزید دلائل طلب کرلیے۔

شہرام مبارک،قاسم لیاقت،خضرحیات،حسن رضا،شاہد محمود،نجیب اللہ کی درخواست ضمانت بھی خارج کی جبکہ عمران نذیر، قاسم علی، بلال احمد اور عبدالحفیظ کی درخواست ضمانت پرسماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ طیبہ راجہ اور دیگر خلاف تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ نے 9مئی کے واقعات پر گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر و پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ، ہما سعید، رضوان ضیا اور زبیر ملک کی گرفتاری کے خلاف درخواست خارج کردی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button