اٹلی میں ژالہ باری کے دوران آسمان سے ٹینس گیند جتنے بڑے اولے گرنے سے 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی اٹلی کے علاقے وینیٹو میں بدھ کی رات کو ژالہ باری ہوئی اس دوران ٹینس گیند کے سائز کے اولے گرنے سے تقریباً 110 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھاری اولے پڑنے سے املاک کوبھی نقصان پہنچا جبکہ تیز ہواؤں سے کئی درخت اور تاریں گرگئیں۔
علاقے میں شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی سروسز کو مدد کیلئے 500 سے زیادہ فون کالز موصول ہوئیں جس پر بروقت ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کھڑکیوں ،گاڑیوں کے ٹوٹے ہوئے شیشے اور درخت ہٹائے۔
حکام کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد بھاری اولوں سے شیشے ٹوٹنے کی وجہ سے زخمی ہوئے جنہیں فوراً ریسکیو کرکے طبی امداد دی گئی۔
¿Cómo puede caer granizo TAN gigante de una nube? con corrientes ascendentes dentro de la nube MUY intensas. Cada vez hay más energía en la atmósfera para crear nubes capaces de generar granizo descomunal como el caído en Treviso, Italia ayer.
📷 Elena Canaia / Meteo Veneto pic.twitter.com/9QUJpGM1MV— Mario Picazo (@picazomario) July 20, 2023