اسلام آباد(اے ون نیوز)آئی ایم ایف معاہدہ کی پاسداری کے لئے حکومت نے عوام کو بجلی کا دوسرا جھٹکا لگانے کی تیاری کر لی.
ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخ میں مزید 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا،بجلی کی اوسط قیمت 29 روپے سے بڑھ کر 33 روپے فی یونٹ ہو جائے گی،ٹیکسز بھی شامل کر لئے جائیں تو بجلی کا فی یونٹ ففٹی کراس کر کے 53 روپے ہونے کا امکان ہے.
ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی 8 روپے فی یونٹ بڑھانے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی تھی،چند روز قبل بجلی 4 روپے 96 پیسے مہنگی کی گئی،حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر نیپرا کو بھجوائے گی.
نیپرا سے منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیش جاری کیا جائے گا،حکومت کو رواں مالی سال میں 3 ہزار 495 ارب روپے ریونیو کی ضرورت ہے.