چارسدہ ،فائرنگ کے مختلف واقعات، باپ بیٹے اور سگے بھائیوں سمیت 8 افراد جاں بحق
چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسدہ تین مختلف واقعات میں باپ، بیٹے اور سگے بھائیوں سمیت آٹھ افراد جان کی بازی ہا رگئے ۔واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوئی ہیں۔
فائرنگ کے تمام واقعات میں ملزمان واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے تینوں واقعات کی الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہیں ۔فائرنگ کا پہلا واقعہ پولیس سٹیشن پڑانگ کے حدود میں پیش آیا جہاں پر گھریلوں تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جان بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو ا ہے۔خونی واقعہ میں جان بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا نواز خان اور اکبرخان جبکہ ان کے چچا نیاز محمد شامل ہیں۔فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں اور زخمی کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کیاگیا۔
اس طرح فائرنگ کا دوسرا بڑا واقعہ تھانہ شبقد ر کے حدود منسوکہ میں قعہ پیش آیا ہے جہاں دو سگے بھائیوں گل شیر اور مزمل کے مابین زبانی تکرار ہوئی جس کے بعد ملزم مزمل نے اندھادھند فائرنگ شروع کرکے اپنے بھائی گل شیر اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔جان بحق ہونے والوں میں پندرہ سالہ علی اور 13سالہ بچی آمنہ بھی شامل ہیں۔فائرنگ کے نتیجے میں بچوں کی والدہ شدید زخمی ہو گئی۔واقعہ کے بعدملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں اور زخمی خاتون کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی کے لیے شبقدر ہسپتال منتقل کیا۔اسی طرح تیسرا واقعہ پولیس سٹیشن تنگی مندنی کے حدود جمال آباد میں ریسکیو 1122ٹیم کے ساتھ پیش آیا ہے جہاں پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس فائرنگ کے ایک اقعہ میں زخمی ہونے والے صفیان کو ہسپتال منتقل کر رہی تھی کہ اس دوران بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس سے فائرنگ سے زخمی ہونے والے صفیان اپنے سگے بھائی مختیار سمیت جان بحق جبکہ تیسرا بھائی جواد شدید زخمی ہوا۔
دوسری جانب گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں ریسکیو1122کے ایمرجنسی ٹیکنیشن عبدالباسط سمیت ڈرائیور عامر خسروشدید زخمی ہوا ہے۔ حادثے میں ریسکیو کی ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ چارسدہ پولیس کی جانب سے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لی گئے ہیں تاہم تمام واقعات میں تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔