Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

بچے نے ڈارک ویب سائٹ سے خطرناک چیز خرید کر گھر منگوا لی

ایمسٹرڈیم (اے ون نیوز) نیدرلینڈز میں ایک خاتون نے انکشاف کیا کہ ان کے 8 سالہ بیٹے نے ڈارک ویب کے ذریعے اے کے 47 رائفل خریدی جو فروخت کرنے والے نے گھر پر پہنچائی۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے باربرا جیمن نامی خاتون نیدرلینڈز میں ہیومن ریسورسز ایکسپرٹ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کا بیٹا کم عمری میں ہی سائبر جرم کا مرتکب ہوا۔خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا کمپیوٹر پر بہت زیادہ وقت صرف کرتا تھا اور اس نے 8 برس کی عمر سے ہی ہیکنگ شروع کر دی تھی۔

باربرا نے کہا کہ بیٹا انٹرنیٹ پر بغیر ادائیگی کیے چیزیں آرڈر کرنے لگا تھا۔بچے نے ڈارک ویب پر مفت پیزا خریدنے سے یہ سلسلہ شروع کیا جو بڑھتے بڑھتے اے کے 47 رائفل تک پہنچ گیا۔باربرا نے بتایا کہ ہیکرز نے ان کے بیٹے کو دوسروں کیلئے منی لانڈرنگ کرنے کے کام میں استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ بیٹے کو تقریباً ایک مہینے لگا کہ رائفل کس طرح خریدی جائے، اس نے پولینڈ سے بلغاریہ کے راستے گھر پر رائفل منگوائی تاکہ کسٹمز سے بچا جاسکے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے مقامی پولیس کے دفتر جاکر رائفل ان کے حوالے کردی اور بچے کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی لیکن میں نے یہ بات نوٹ کی کہ بیٹا رات کو اٹھ کر کمپیوٹر پر بیٹھتا ہے اور وہ بین الاقوامی ہیکرز کے ساتھ کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے سے مشورہ مانگا لیکن انہوں نے کہا کہ آپ زیادہ سوچ رہی ہیں، ایسا کچھ نہیں ہوسکتا۔تب جا کر باربرا نے سائبر سکیورٹی کی ٹریننگ لی اور اب وہ ڈچ پولیس کےلئے بطور سائبر سپیشل رضاکار کے طور پر کام کرتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button