Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ تریندنیا

37 سال قبل لاپتہ ہونیوالے کوہ پیما کی لاش مل گئی

جنیوا (اے ون نیوز) سوئٹزرلینڈ میں گلیشیئرز پگھلنے سے 1986 میں گمشدہ ہونے والے کوہ پیما کی باقیات مل گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے مشہور میٹر ہورن گلیشیئر پر ایک انسان کی باقیات ملی ہیں جس کے حوالے سے یہ کہا جارہا ہے کہ یہ جرمن کوہ پیماء کی ہے جو 37 سال قبل لاپتہ ہوگیا تھا، یہ تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی، جرمن کوہ پیماء کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا تھا لیکن ناکامی ہاتھ آئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دریافت موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پگھلنے والے الپائن گلیشیئرز میں سامنے آئی ہے جس نے بہت سے راز سموئے ہوئے تھے۔جرمن کوہ پیماء کی لاش رواں ماہ کے شروع میں زرمٹ کے علاقے میں موجود تھیوڈول گلیشیئر کو عبور کرنے والے کوہ پیماؤں کے ذریعے دریافت ہوئی اور انہوں نے دیکھا کہ ایک ہائیکنگ بوٹ اور کرمپون برف سے نکل رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے جرمن کوہ پیماء کا نام نہیں بتایا گیا لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ پہاڑ کو سر کرنے کے دوران کوہ پیماء کی عمر اس وقت 38 سال تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button