Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ،40 جاں بحق،110زخمی

باجوڑ (اے ون نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 110 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں دھماکا اس وقت ہوا جب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن جاری تھا، کنونشن میں ایم این اے جمال الدین اور سابق سینیٹر عبدالرشید سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جمال الدین اور عبدالرشید محفوظ رہے۔

زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، دھماکا کس نوعیت کا ہے تحقیقات کے بعد پتا چلے گا، ضلع انتظامیہ نے شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button