Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

خبردار:لڑکیوں کو دل والا ایموجی بھیجنے پر2 سال قید اور جرمانہ ہوگا

کویت سٹی(اے ون نیوز)کویت میں کسی لڑکی کی مرضی کے بغیر دل والے ایموجی بھیجنے والے کو 2 سال قید اور 2 ہزار دینار جرمانہ ہوسکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت میں واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر کسی لڑکی کو دل والا ایموجی بھیجنا بے حیائی پر اکسانے کا قابل سزا جرم سمجھا جائے گا۔ جس کی سزا 2 سال قید اور 2 ہزار کویتی دینار جرمانے تک ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس فروری میں سعودی عرب میں بھی دل والے ایموجی بھیجنے پر کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا کے ساتھ ایک لاکھ سعودی ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں بار بار یہ جرم کرنے پر جرمانہ 3 لاکھ ریال تک بڑھایا جا سکتا ہے اور قید کی سزا 5 سال ہوسکتی ہے۔

سعودی عرب میں بھی دل والے ایموجی بھیجنے کو ہراسانی میں شمار کیا جا تا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button