Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ کیس ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ا ے ون نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس سے متعلق دائر 8 اپیلوں میں سے 5 پر فیصلہ سنا دیا ہے جس میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ سیشن کورٹ فریقین کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرے۔

اس کے علاوہ عدالت نے توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ گواہوں کی فہرست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور ہی توشہ خانہ کیس کی سماعت کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button