راولپنڈی (اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا تو عدالت نے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہر یار آٖفریدی رہائی کے حکم کے بعد جب وکلا کے ہمراہ عدالت سے باہر آئے تو پولیس نے پھر دھاوا بول دیا۔ وکلا نے رہائی کے عدالتی حکم کے تحت مزاحمت کی تو پولیس اہلکاروں نے شہریار آفریدی اور وکلا کے کپڑے پھاڑ دیئے۔
شہریار آفریدی نے وکلا کے مشورے سے راولپنیڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پناہ لے لی جبکہ عدالت نے ایس ایس پی آپریشن اور ایس ایچ او نیو ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
This recent video of Shehryar Afridi gives an example of how badly he’s being treated in Jail. Courts must take notice of this inhumane treatment. pic.twitter.com/UzCnr3hM9u
— PTI (@PTIofficial) August 4, 2023