Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری سے متعلق تحریک انصاف کا موقف آگیا

لاہور (اے ون نیوز) تحریک انصاف نے میڈیا پر چلنے والی بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری سے متعلق بیان جاری کردیا ہے ۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی ڈائری عمران خان یا بشریٰ بی بی کی نہیں ہے ، یہ ڈائری عمران خان یا ان کی اہلیہ کی نہیں تو اس میں لکھا متن کیسے ان سے منسوب کیا جاسکتا ہے، یہ ڈرامہ پاکستان کے اصل مسائل خصوصاً حکومتی فسطائیت ، ظلم و جبر اور آئین و قانون کی پامالی سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے، چاہے جتنی مرضی سازشیں کر لیں، ان سازشی عناصر کو بالآخر عوام کے کٹہرے میں کھڑا ہونا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پولیس زمان پارک سے جو چیزیں اٹھا کر لے کر گئی اُن میں ڈائری شامل نہیں تھی اور نہ ہی ہماری قانونی ٹیم نے ڈائری سے متعلق رپورٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی گھریلو خاتون ہے سیاست میں متحرک نہیں لیکن ان سے متعلق مسلسل کردار کشی افسوس ناک ہے، میڈیا مضحکہ خیز من گھڑت پروپیگنڈے سے اجتناب کرے اور بشریٰ بی بی کی کردار کشی بند کی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button