کراچی(اے ون نیوز) ڈالر کی قیمتیں مسلسل بڑہ رہی ہیں ،جو پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے.
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3روپے 13پیسے کے اضافے سے 294روپے 63پیسے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے اضافے سے 303 روپے کا ہوگیا۔
زرمبادلہ کے گھٹتے ذخائر، بیرون مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 19فیصد کی کمی اور درآمدی ضروریات کے دباؤ کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بیرون ملک جامعات میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے طلباء کی فیسوں اور عمومی خریداری سرگرمیوں کے باعث ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے جو ڈالر کے اوپن ریٹ میں بھی اضافے کا باعث بن رہا ہے۔