Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترینشوبز

اکشے کمار نے کینیڈا کی شہریت چھوڑ دی

ممبئی(اےو ن نیوز) بھارتی سپرسٹار اکشے کمار نے اپنی کینیڈین سیٹیزن شپ چھوڑ کر باضابطہ طور پر انڈین شہریت اختیار کرلی۔ اداکار کو انڈسٹری میں حب الوطنی پر مشتمل بہترین فلمیں کرنے کے باوجود اکثر ٹرول کیا جاتا تھا کہ وہ انڈین باشندے نہیں ہیں۔

انڈیا کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر اداکار نے ٹویٹر پر پوسٹ میں بتایا کہ وہ اب کینیڈین نہیں رہے بلکہ وہ ایک انڈین شہری بن گئے ہیں۔اکشے کمار نے پوسٹ کے ساتھ انڈین شہریت کی قانونی دستاویز بھی شیئر کی اور لکھا ’دل اور سیٹیزن شپ دونوں ہندوستانی‘۔اداکار کی نئی فلم ’اوہ مائے گاڈ2‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے ہندو دیوتا شیوا کا کردار ادا کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button