کراچی(اے ون نیوز ) پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں ہیں۔
انسٹاگرام پر ” دیوا میگزین پاکستان “ نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیاہے کہ اداکارہ ماہرہ خان آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی، ماہرہ اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کرنے والی ہیں۔
ماہرہ خان کی شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے اور اسے انتہائی خفیہ رکھا جائے گا تاہم شادی کے حوالے سے ماہرہ خان نے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی۔ 2009 میں اس جوڑے نے اپنے بیٹے اذلان عسکری کو دنیا میں خوش آمدید کہا۔ تاہم بدقسمتی سے یہ شادی نہ چل سکی اور 2015 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔