Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جج ہمایوں دلاور کولندن میں ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

اسلام آباد (اے ون نیوز) برطانیہ میں جج ہمایوں دلاور کو ہراساں کرنے پر اسلام آباد کے تھانے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں ، ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ شایان علی کی چھ اگست کو سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز وائرل ہوئیں جن میں وہ جج کی زندگی کو جہنم بنانے کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ پانچ وڈیوز میں شایان علی نے جج کو بھی دھمکیاں بھی دیں اور ہمایوں دلاور کے ٹریننگ کے مقام کے باہر بھی لوگوں کا مجمع بھی اکٹھا کیا۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ برطانوی سکیورٹی حکام نے جج ہمایوں دلاور کو جسمانی حملے سے بچایا، پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے رہنماعمران خلیل اور عادل فاروق راجہ نے بھی ملزم کا ساتھ دیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان کا مقصد جج کو دباؤمیں لا کر مخصوص سیاسی جماعت کے حق میں فیصلے کروانا ہے، ملزمان دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو کلپ میں برطانیہ میں مقیم شایان علی مستقل طور پر لاہور کا رہائشی ہے جس نے ہمایوں دلاور کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button