Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترینتجارت

ریال ،درہم ،دینارکا ریٹ آج کیا رہا؟

اسلام آباد(اے ون نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روزانٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 79.22، اماراتی درہم 80.89، بحرینی دینار 788.24، عمانی ریال 771.76، کویتی دینار 966.46 اور قطری ریال کی قیمت 81.51 روپے ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 80.7 اور قیمت فروخت 81.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 83 اور قیمت فروخت 83.8 روپے رہی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 298 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button