Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو بچانے کےلئے ریسکیو آ پریشن شروع،کمانڈوز کا پلان سامنے آ گیا

بٹگرام(اے ون نیوز)چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو بچانے کےلئے ریسکیو آ پریشن شروع،کمانڈوز کا پلان سامنے آ گیا.

اے ون ٹی وی کے مطابق ریسکیو کیلئے بھیجے گئے ہیلی کاپٹرز نے سلنگ آپریشن مکمل کر لیا، چیئرلفٹ کا اندازہ لگا لیا گیا ہے کہ آخری رسی کی حالت کتنی مخدوش ہے۔ پاک فوج کے (ایس ایس جی) کمانڈوز کی جانب سے جو پلان بنایا گیا ہے اس کیلئے مزید ہیلی کاپٹرز کو طلب کیا گیا ہے، 4 سے 5 ہیلی کاپٹرز کا اس آپریشن میں حصہ لینے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر چیئرلفٹ سے انتہائی بلندی پر فضا میں معلق ہو گا جس میں سے رسی کے ذریعے ایس ایس جی کمانڈوز کی ٹیم سلنگ کر کے چیئر لفٹ تک پہنچے گی اور ایک ایک کر کے بچوں اور اساتذہ کو باہر نکال کر ہیلی کاپٹر میں منتقل کیا جائے گا۔ دوسرے آپشن کے تحت دو سے زائد ہیلی کاپٹرز سے جال باندھ کر چیئرلفٹ کے نیچے معلق کر کے بچوں اور اساتذہ کو اس میں چھلانگیں لگوا کر زمین پر لایا جا سکتا ہے۔

ریسکیو 1122 ترجمان اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ یہ انتہائی خطرناک ریسکیو آپریشن ہے۔ ہیلی کاپٹر کے پنکھے کی ہوا کا پریشر اتنا زیادہ ہے کہ چیئرلفٹ کی آخری رسی کے بھی ٹوٹنے کا شدید خدشہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button