Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

ڈومیسٹک 63.5 فیصد بجلی صارفین کے لئے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد(اے ون نیوز)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے نرخوں اور بلوں پر ہنگامی اجلاس ہوا،وزارت پانی و بجلی کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔

وزارت بجلی کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے ٹیرف کا تعین نیپرا کرتا ہے، کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل ہوتا ہے، کائبور اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بھی بجلی کی قیمتوں میں فرق پڑتا ہے، درآمدی کوئلے کی قیمت بھی 51 ہزار سے 61 ہزار روپے فی میٹرک رہی۔

پاور ڈویژن کے مطابق آئندہ برس 2 ٹریلین روپے صرف کپیسٹی پے منٹس کی مد میں ادائیگیاں کرنی ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بڑا فرق 400 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر لاگو ہوا، ڈومیسٹک 63.5 فیصد صارفین کے لئے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ڈومیسٹک صارفین 31.6 فیصد کے لئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے سے 6.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا۔

صرف 4.9 فیصد ڈومیسٹک صارفین کے لئے ٹیرف میں 7.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا،ڈومیسٹک صارفین کے لئے اوسطاً ٹیرف میں 3.82 روپے کا اضافہ ہوا،دیگر کیٹیگریز میں آنے والے صارفین کے لئے 7.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا،جولائی 2022ءمیں زیادہ سے زیادہ بجلی کا ٹیرف 31.02 روپے فی یونٹ تھا، اگست 2023ءمیں 33.89 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button