کراچی(اے ون نیوز)کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے کا اضافہ ہوا ہے،انٹر بینک میں ڈالر 302 روپے پر بند ہوا۔
گزشتہ ہفتہ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 301 روپے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے پر بند ہوا۔