اسلام آباد(اے ون نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نےایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی
ایمان مزاری کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت منظور کی،عدالت نے20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی
جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت منظور کی.
عدالت نے ایمان مزاری کوکسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا،حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،سیکرٹری، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے.
سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت نہیں کریں گے، ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جانے کو یقینی بنائیں.
حکم نامے کے مطابق سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کیخلاف مقدمات سے متعلق آگاہ کریں، ایس ایس پی آپریشنزکے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کیخلاف تین مقدمے درج ہیں۔
عدالت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دومقدمات میں ضمانت پر ہے، پٹشنرکی والدہ نے کہا تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھرگرفتاری کا خدشہ ہے ،عدالت سے 16 مئی والے فواد چوہدری کیس کا آرڈرکرنے کی استدعا کی گئی۔