کراچی(اے ون نیوز)کراچی کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے تین اہلکار ڈکیتی میں ملوث نکلے .
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کے تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،اہلکاروں نے جعلی چھاپے میں تاجر سے 3 کروڑ چھینے .
ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک کا کہنا ہے کہ تاجر سنار کا کام کرتا ہے جو کراچی سے ملتان جارہا تھا،پولیس اہلکاروں نے ٹیررفنانسنگ اور منی لانڈرنگ کا دعوی کیا،مظہر ، شعیب اور احسن کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کی ہے.