کابل(اے ون نیوز)طالبان نے نجی تقریب میں میوزک چلانے پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا
افغانستان میں طالبان نے ایک نجی تقریب میں میوزک چلانے پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر مزارِ شریف میں طالبان کی اخلاقی پولیس نے نجی تقریب میں میوزک چلانے پر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان طالبان حکومت عبدالرحمٰن حنیف نے بتایا کہ گرفتار 6 افراد نجی تقریب میں میوزک چلا رہے تھے جس پر پولیس نے ایکشن لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زیر حراست افراد کو قانونی عدالت میں بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ دو سال قبل اقتدار میں آنے کے بعد سے طالبان حکومت نے ملک میں موسیقی پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔
افغان صوبے ہرات میں محکمہ اخلاقیات نے موسیقی کے سیکڑوں آلات ضبط کر کے جلا دیے
جولائی میں محکمہ اخلاقیات کی جانب سے افغانستان کے شہر ہرات اور مختلف اضلاع سے ضبط کیے گئے سیکڑوں موسیقی کے آلات کو نذر آتش کردیا گیا۔
محکمہ اخلاقیات کا کہنا تھا کہ موسیقی کے آلات کی فروخت حرام ہے اور فروخت کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔