Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پرویز مشرف (مرحوم)کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست خارج

اسلام آباد(اے ون نیوز) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف (مرحوم) کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی جس میں جسٹس مظاہر نقوی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ درخواست غیرمؤثر نہیں ہوگئی؟

اس پر درخواست گزار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر درخواست 6 سال پہلے لگ جاتی تو غیر مؤثر نہ ہوتی، ہمارے خدشات تو درست ثابت ہوئے، پرویزمشرف باہر گئے اور پھر واپس نہیں آئے۔

دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ بس اب اللہ پر چھوڑ دیں اس پر درخواست گزار نے کہا کہ بس اب تو اللہ پر ہی چھوڑ رہے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button