Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ تریندنیا

افغان انجینئرز کا بڑا کارنامہ،درجنوں طیاروں کو دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا

کابل(اے ون نیوز)افغانستان کی فضائیہ کے انجینئرز نے دو سال کے عرصے میں 70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا۔

عالمی میڈیارپورٹ کے مطابق افغان فضائیہ (اے اے ایف)کے کمانڈر عبدالغفار محمدی نے بتایا ہے کہ افغان فضائیہ کی انجینئرنگ ٹیم نے گزشتہ دو سال میں 70سے زائد طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مرمت کرکے انہیں پرواز کے لیے تیار کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز مرمت کے مراحل میں ہیں،واضح رہے کہ اگست کے آخر میں افغان وزارت دفاع نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کی انجینئرنگ ٹیم نے کابل میں 100فوجی گاڑیوں کی مرمت کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button