اسلام آباد(اے ون نیوز)سفاک ملزمان نے 24گھنٹوں کے دوران دو حوا کی بیٹیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا.
پولیس رپورٹ کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں سفاک ملزم نے 18سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا ،سفاک ملزم شعیب نے لڑکی کو گھر میں اکیلے پاکر اس کے گھر میں گھس کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا.
پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے میں سفاک ملزم کی اپنی بیوی سے ملوانے کے بہانے لڑکی سے جنسی درندگی کی کوشش،سفاک ملزم عمر نے لڑکی کو اپنی بیوی سے ملوانے کا جھانسہ دیکر گھر لے جاکر جنسی درندگی کی کوشش کی .
پولیس نے دونوں واقعا ت مقدمات درج کرلیے تاہم کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا.