Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)بشریٰ بی بی کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں 26 ستمبر تک ضمانت منظور کر لی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی آج 2 بجے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات ہے، نیب نے بھی بشریٰ بی بی کو آج 2 بجے ہی طلبی کے لیے نوٹس جاری کیا ہوا ہے۔

وکیل انتظار پنجوتھا نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کو ہدایات جاری کریں کہ تاریخ میں تعاون کر لیا کریں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ طلبی کا پہلے بتانا ضروری نہیں ہوتا، بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں فی الحال گرفتاری درکار نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 26 ستمبر تک ضمانت منظور کر لی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button