شکاگو(اے ون نیوز) امریکہ سمیت یورپ میں اسلاموفوبیا تیزی سے کینسر کی طرح پھیل رہا ہے، یہود و ہنود پہلے مسلمانوں کو مذہبی طور اشتعال دلاتے ہیں اور مسلمانوں کے ردعمل پر دہشت گردی کا الزام لگاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست شکاگو میں 9 ستمبر کو ایک نئے جوئے خانے کا افتتاح ہوا جس کے مرکزی دروازے پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر مسلمانوں نے سخت ردعمل دیا ہے اور غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
بروز ھفتہ 9 ستمبر 2023 کو امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک بہت بڑے جوا خانے Casino کا افتتاح ھواھے جس کو مسجد کی طرح بنایا گیا ھے۔جوا خانے کی عمارت کا نام "Madinah Temple یعنی" مدینہ مندر " رکھا گیا ھے۔ جوا خانے کے دروازے کے اوپر اور دونوں جانب محراب کی شکل میں " لا الٰہ الا الله لکھا… pic.twitter.com/8BhLgP5RKI
— عبدالسلام راکٹی (@Iam_Rakiti) September 13, 2023
ایک صارف نے لکھا ہے کہ بھائی یہ بلڈنگ 1912 کی بنی ہوئی ہے۔ یہ مخصوص جواخانہ کیلئے نہیں بنی۔ اس سے پہلے عرصہ دراز سے اسکا استعمال کچھ اور تھا ۔ ابھی بھی جواخانہ والوں نے اسے 2026 تک کرائے پر لیاہے۔ کیونکہ انکے جواخانہ کی تعمیر ہورہی ہے۔ اسکے باہر جو نقش و نگار ہیں وہ بھی پہلے کبھی جواخانہ کی نہ یہ ملکیت ہے اور نہ انہوں نے یہ ڈیزائن بنوایا۔
اسکے اندر اور بھی دکانیں ہیں۔ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے وہاں کے رہائشیوں نے بھی اس پہ اعتراض کیا ہے۔ یہ بلڈنگ تین سال کیلئے ایک بڑے کیسینو گروپ نے کرائے پر لی ہے۔
ایک دوسرے صارف نے لکھا ہے، میڈینا ٹیمپل اس کا شروع سے نام ہے اور اس میں شروع سے ہی کنسرٹ ہوتے تھے پھر اس کی تعمیر نو ہوئی اس کے بعد بھی اس میں کنسرٹ ہوتے تھے اور فرنیچر اسٹور بھی کھلا رہا ہے جس انداز سے پیش کیا گیا ہے وہ درست نہیں، اعتراض اول یوم سے اٹھانا چاہئے تھا۔