Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

بجلی بلوں میں ریلیف ،آئی ایم ایف کی سخت شرائط سامنے آ گئیں

اسلام آباد(اے ون نیوز)بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف نے سخت شرائط کا تحریری معاہدہ مانگ لیا

اے ون ٹی وی کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی سے 5 شرائط پر مبنی معاہدے کا مطالبہ کیا ،آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

دیگر صارفین کی طرح کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں فورا اضافہ کیا جائے،کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے،کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے رعائیت ختم اور نرخوں میں اضافہ کا پلان فراہم کیا جائے.

وزارت خزانہ نے ریلیف اعلان کرنے کیلئے آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے وقت مانگا ہے.

آئی ایم ایف نےوزارت خزانہ کو ہدایت صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button