اسلام آباد(اے ون نیوز)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا جبکہ برطانوی پائونڈ، اماراتی درہم اور سعودی ریال مہنگے ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آج چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 86پیسے کی کمی کے بعد 297 روپے96پیسے پر بند ہوا۔
بیرون ملک مقیم 70 فیصد پاکستانی معیشت میں سالانہ 12 ارب ڈالر کا حصہ ڈالتے ہیں،شفیق اکبر
جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 300 سے بھی نیچے آگئی ہے۔
برطانوی پائونڈ 2 روپے کے اضافے سے 379 روپے کا ہو گیا جبکہ یورو کی قیمت برقرار رہی۔
سعودی ریال کی قیمت میں 1 روپیہ 30 پیسے کا اضافہ سامنے آیا جس کے بعد نئی قیمت 79 روپے 50 ہو گئی ہے،
اسی طرح اماراتی درہم 50 پیسے کے اضافے سے 82 روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا ہے ۔