Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترینکھیل

زیادہ سپر سٹار نہ بنیں، کپتان بابر اعظم کھلاڑیوں پر برس پڑے

کولمبو (اے ون نیوز )کرکٹ ٹیم کی سری لنکا سے شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں ہونے والی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے سری لنکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے صبر کا پیمانہ صبر سے لبریز ہوگیا۔ بابر اعظم نے سری لنکا سے شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر غصہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لگ ہی نہیں رہا تھا کہ ہم سری لنکا کے خلاف ایک ہوکر کھیل رہے ہیں۔ بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہی ٹیم تھے جو کچھ دن پہلے نمبر ون تھے لیکن سب نے مایوس کیا ۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے مزید کہا کہ سری لنکا کیخلاف ہم نے بہت برا کھیل پیش کیا اگر ہم ایک ہوکر کھیلتے تو جیت سکتے تھے ،ہماری ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے ،فیلڈنگ نے مایوس کیا۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ اکتوبر میں ورلڈ کپ آرہا ہے، ہمارے پاس اچھی کارکردگی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، سب کھلاڑی خود کو ٹھیک کرلیں اور زیادہ سپر سٹار نہ بنیں ، ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نہ دکھائی تو سب آپ کو سپر سٹار سمجھنا بھول جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو مثبت رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افتخار، رضوان، زمان خان سمیت سب نے اچھی پرفارمنس دی، اس لئے سب کو مثبت سوچنا چاہیے۔

بابر اعظم نے شاہین آفریدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کارکردگی اچھی ہوتی تو ہم سری لنکا سے میچ جیتتے، ابھی مثبت رہنے کا نہیں سب کو اپنی پرفارمنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے.۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجر اور دیگر کھلاڑیوں نے بابر اعظم کو ٹھنڈا کیا اور ٹیم ہوٹل روانہ ہوگئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button