Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترین

کتنے فیصد پاکستانی ملکی سمت سے ناخوش ہیں؟، سروے رپورٹ جاری

اسلام آباد(اے ون نیوز)ملکی معیشت کے ساتھ پاکستانی صارفین کا گرتا ہوا اعتماد بھی بحال کرنا نگران حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

اپسوس پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کی تیسری سہ ماہی کی سروے رپورٹ جاری کردی۔

اپسوس پاکستان کی جانب سے جاری سروے رپورٹ کے مطابق 98فیصد پاکستانی ملکی سمت سے خوش نہیں،سمت کو درست سمجھنے والے پاکستانیوں کی شرح 2 فیصد پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت اور اپنی مالی صورتحال سے پاکستانی مایوس ہیں، 76 فیصد پاکستانی ملکی معیشت کو کمزور اور 68 فیصد اپنی مالی صورتحال کو خراب کہہ رہے ہیں۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 66 فیصد پاکستانی ملکی معاشی حالات میں اگلے 6 ماہ میں بھی بہتری کے لیے پُر امید نہیں ہیں جبکہ 60 فیصد مستقبل میں اپنے مالی حالات مزید کمزور دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button