قصور (اے ون نیوز)مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر صفیہ سعید بھی بجلی چوری میں ملوث نکلیں،پولیس نے لیسکو کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی بلھے شاہ سب ڈویژن کی حدود میں واقعے مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر صفیہ سعید کے ڈیرے پر لیسکو کی لائٹ ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی، لیسکو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کنڈے کے لیے استعمال ہونی والی تار قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے کردی ہے.
ملزمان نے ڈائریکٹ کنڈ الگا کر لیسکو کو ایک لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان پہلے بھی لیسکو کے 60ہزار روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں جس کی بنا پر ان کا میٹر کاٹ دیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔