Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترینتجارت

حکومت پاکستان کا بیرونِ ملک سے بینکنگ چینلز سے پیسے بھیجنے والوں کیلئے انعامی اسکیم کا اعلان

اسلام آباد(اے ون نیوز)حکومت نے بیرونِ ملک سے بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسے بھیجنے والوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ انعامی اسکیم کے لیے 20 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔جو لوگ بیرونِ ممالک سے پیسا بھجوا رہے ہیں یہاں ان کے رشتے دار مفت وصول کریں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم بنائی ہے ، 100 ڈالر سے اوپر ترسیلاتِ زر بھیجنے والے بغیر فیس یہاں وصول کر سکیں گے۔

نگران وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ ترسیلاتِ زر بھیجنے والوں کو پوائنٹس دیے جائیں گے ،جس کے تحت کئی سرکاری اداروں سے خدمات اور اشیا رعایتی نرخ پر لی جا سکیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ ترسیلاتِ زر بھیجنے والوں کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعامات بھی دیں گے ۔ حکومت ایکس چینج کمپنیوں کے لیے بھی مراعات فراہم کرے گی، قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر بھیجنے پر مارکیٹنگ کے بدلے مراعات دی جائیں گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button