پشاور(اے ون نیوز)مریم نوازشریف نےخیبرپختون خوا میں پارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو “گڈ بائے، نواز شریف واپس نہیں آرہا، پاکستان کی خوش حالی کا دور واپس آ رہا ہے .
مریم نواز نے کہا نواز شریف کو “مائنس” کرنے والے خود “مائنس” ہو چکے ہیں ، نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی ، نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے،نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا ، الحمدللہ .
نوازشریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی اُنہیں سزا ملی،پشاور،2016 میں عوام سے ترقی ، مہنگائی میں کمی چھین لی گئی ،نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی، سازشی نہیں چاہتے تھے پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہو، عوام مہنگائی کی غلامی سے آزاد ہوں ، پشاور،21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دِن ختم ہونے والے ہیں.
مریم نواز نے کہا21 اکتوبر اعلان ہے کہ غریبوں کے دُکھ درد کا احساس کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے،نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں پانچ سال آٹے، گھی، چینی کی قیمت نہ بدلی، نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں 47 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آئی تھی ، نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کی معاشی ترقی 6.1 فیصد پر پہنچائی تھی .
نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کا واحد آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ،نوازشریف نے 2017 میں آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا ، نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا ،نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج بجلی گیس پٹرول مہنگے نہ کرنے پڑتے .
وعدہ ہے کہ خیبرپختون خوا کی محرومیوں کو دور کرکے ترقی کا تاریخی سفر شروع کریں گے ،دہشت گردی کے علاوہ معاشی دہشت گردی سے بھی قوم کو نجات دلانی ہے.