Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ تریندنیا

مودی سرکارکاالیکشن جیتنے کیلئے ایل او سی پر من گھڑت فوجی آپریشن کاڈرامہ

نئی دہلی (اے ون نیوز) بھارت کو دہشت گردی کا گڑھ بنا کر پاکستان پرالزام لگا کر بھارتی انتہاپسندوں کی حمایت حاصل کر کے انتخابات جیتنے کا مودی کا آزمودہ بھونڈا منصوبہ ایک بار پھر منظرِ عام پر آگیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 ستمبر کو بارہ مولہ کے ا±ڑی سیکٹر میں بھارتی فورسز کے دہشتگردوں کےساتھ انکاو¿نٹر میں متعدد افسران اور جوان ہلاک ہو گئے ۔ 12 ستمبر کو اننت ناگ میں بھی ایسے ہی من گھڑت بھارتی فورسز کے آپریشن کی خبر سامنے آئی تھیں۔فالس فلیگ آپریشن بھارتی ڈرامہ ہے جس کے ذریعے بھارت ایک سے زیا دہ اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔

بھارت پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔بھارتی انتخابا ت کے پیش نظر مودی سرکار نے اپنے ہی شہریوں اور فوجی افسران کی بَلی چڑھانا شروع کردی۔متعدد ثبوتوں اور شواہد سے ثابت ہوچکا ہے بھارت ایک بار پھر پلوامہ ڈرامے کو دہرا کر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

ذرائع کا کہناہے عالمی میڈیا کی بھی متعدد رپورٹس اور آڈیو ویڈیو شواہد سے ثابت ہو چکا ہے بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر دہشت گردی پھیلا کر سیاسی عزائم حاصل کررہا ہے، اَیسے جھوٹے فیک انکاو¿نٹر کر کے اور جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھلا کر جنگی جنون پیدا کرنا مودی کا پرانا وطیر ہ ہے۔بھارتی میڈیا سے بھی شواہد حاصل ہورہے ہیں کہ کیسے مودی سرکار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے کو منقطع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

بھارت حکومت راجوڑی اور اننت ناگ میں بڑ ھتے ہوئے فسادات پر قابو نا کرپانے کی صورت میں میڈیا اور عوام کے سوالات کا رخ موڑنے کےلئے پاکستان پر الزام تراشی کے اوچھے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔کچھ دن قبل مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں 5 بھارتی فوجیوں کا قتل بھی مودی کی اپنے فوجیوں کے خون سے کھیل کر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش تھی۔بھارت کی یہی کوشیش رہی ہے کہ اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹائے۔

سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کی گئیں تاکہ ایل او سی پر جنگی صوتحال برقرار رہے۔ان تصاویر اور ویڈیو سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر کے اِس علاقے میں جہاں یہ ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، صورتحال بلکل نارمل ہے۔اس سارے ڈرامے کا مقصد صرف سیز فائر کو توڑنے کا جواز پیدا کر کے پاکستان کےخلاف گھٹیامہم جوئی کےلئے راہ ہموار کرنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button