Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترینتجارت

یو اے ای نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی

یو اے ای(اے ون نیوز)متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کی ایک کمپنی کےکنٹینر سے مرغی کےگوشت میں فنگس پایا گیا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی جس کا باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

یو اے ای حکام کے مطابق امپورٹ پابندی میں مرغی کا چلڈ گوشت بھی شامل ہے اور پابندی کا اطلاق 10 اکتوبر سے ہوگا۔

ادھر ایکسپورٹرز کا کہنا ہےکہ سمندری راستے سے ماہانہ پاکستانی گوشت کی ایکسپورٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی اور جہاز سے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ ہے لہٰذا پاکستانی حکومت یو اے ای سے معاملہ اٹھائے، تازہ گوشت یا خوراک میں کوالٹی چیلنجز دنیا میں ہوتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button