اسلام آباد(اے ون نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات مزید بڑھنے کا امکان،ٹیلی تھون کے ذریعے چار ارب روپے کے فنڈز کا مبینہ غلط استعمال۔
ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے شکایت کی تصدیق کا مرحلہ مکمل کر لیا،شکایت کو انکوائری مرحلے میں تبدیل کرنے کی نیب ہیڈ کوارٹر کو درخواست۔
ذرائع کے مطابق شکایت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے خلاف کی گئی ہے،نیب معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کردار کا تعین بھی کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی تھون کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کردارواضح نہیں،اس حوالے سے نیب کی تحقیقات چل رہی ہیں۔