اسلام آباد(اے ون نیوز)نگران وزیر اعظم نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل نو کردی .
وزیر خزانہ شمشاد اختر سے نجکاری کمیٹی اور قلمدان واپس لے لیا گیا،وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین مقرر کر دیا گیا.
وزیر خزانہ، وزیر تجارت، وزیر پاور اور پیٹرولیم کمیٹی میں شامل،وزیر قانون و موسمیاتی تبدیلی، وزیر آئی ٹی، وزیر مواصلات نجکاری کمیٹی کا حصہ ہوں گے.
وزیر اعظم کے مشیر اور معاونین خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کرسکیں گے،کابینہ ڈویژن نے نجکاری کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.