Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نواز شریف، زرداری سمیت سیاستدانوں کیخلاف80نیب کیس بحال

اسلام آباد(اے ون نیوز) قومی احتساب بیورو(نیب) نے نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80کرپشن کیسز بحال کرتے ہوئے احتساب عدالت اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 80کیسز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نیب نے رجسٹرار احتساب عدالت کو خط لکھ دیا جس کے بعد جمعرات کو (آج) کیسز کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا، عدالتی حکم پر آصف علی زرداری، نواز شریف، مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی سمیت 80کیسز بحال کردیے گئے ہیں۔

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا داخل دفتر کیا گیا کیس بھی کھولا جارہا ہے،ذرائع نیب کورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاﺅنٹ کیسز بھی بحال ہوگئے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کھل گیا، نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس بھی کھل گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب فہرست کے حساب سے (آج) ریکارڈ پیش کرے گی۔ دوسری طرف نیب نے ترامیم کیس کے حوالے سے تمام کیسوں کا ریکارڈ احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا،سپریم کورٹ کے فیصلے پر نیب کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، نیب نے آئندہ دو سے تین دن میں کیسز کا ریکارڈ احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق تمام اہم کیسز کا ریکارڈ کمپائل کرکے احتساب عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button