Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

انسانوں کو اندھا کرنےوالے اویسٹن انجکشن کہاں تیار ہوتے تھے؟چھاپے کے دوران حیران کن انکشاف

لاہور (اے ون نیوز)لاہور میں مقامی کمپنی کے تیار کردہ اویسٹن انجکشن نجی ہسپتال کی فارمیسی میں تیار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق محکمہ صحت نے نجی ہسپتال کے تیسرے فلور کا کینسر کیئر سینٹر سیل کر دیا ہے، محکمہ صحت کے چھاپے میں انجکشن کی تیاری میں ملوث نوید نامی شخص فرار ہوگیا، ملزم نوید انجکشن مختلف آئی کلینکس کو سپلائی کرتا تھا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے 2 ملزمان نوید عبداللہ اور بلال رشید کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، انجکشن کی وجہ سے مریضوں کی بڑی تعداد بینائی سے محروم ہوگئی۔

ادھر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایکشن لیتے ہوئے مارکیٹ سے انجکشن کا سٹاک واپس منگوانے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ بینائی سے متاثر ہونے کے بیشتر مریضوں کا تعلق لاہور اور قصور سے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button