Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈونلڈلوکی جانب سے کہاگیاعمران خان کو فارغ کرو

اسلام آباد(اے ون نیوز)وکیل رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ 10اکتوبرکو دوبارہ سائفرکیس کی سماعت ہوگی، سائفرجیسے بےبنیادمقدمےمیں سابق وزیراعظم کوجیل میں رکھناقوم کی توہین ہے.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا،ڈونلڈ لوکی جانب سے کہاگیاکہ عمران خان کو فارغ کرو،سائفرکی اصل کہانی عمران خان کی چھٹی کرناتھا،ملک کے اندرونی معاملات میں ڈونل لوکی گفتگو مداخلت ،سائفرکا مضبوط جواب لکھ کر امریکہ بھیجا گیا،شہبازشریف کے دورمیں بھی عسکری قیادت کی موجودگی میں امریکی دھمکی کا اعادہ کیاگیا.

قومی اسمبلی میں شہباز شریف نے اعتراف کیا کہ یہ سنگین دھمکی ،سائفر کوڈ الفاظ ہیں اس کا ترجمہ عوام کے سامنے پش کیاجاتا ہے،اصل سائفر فارن منسٹری میں آج بھی موجود ہے ،ترجمہ شدہ خط توسب کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں یہ تقسیم بھی کیاگیا، آفیشل ایکٹ سامراجی قوتوں نے اپنے غلاموں کو غلامی میں رکھنے کے لئے بنایا تھا ،آج ہم آزاد ملک میں رہ رہے ہیں خان کو کس کیس میں اندر رکھا ہوا ہے .

انہوں نے مزید کہا ٹرائل سیکرٹ کی بجائے اوپن ہونا چاہئیے ، قوم کو پتاچلے کہ منتخب وزیراعظم کو کس پاداش میں قید کیا ہوا ہے،پاکستان سرزمین بےآئین ہے اس میں آئین کو لونڈی بنارکھا ہواہے ،ہم آج عدالتی فیصلوں کو نہیں مان رہے ،پروہزالہی کوکتنی بار گرفتارکیاگیا،
خان ڈٹاہواہے اس کاکہناہے قوم کو ازادکروانےتک جدوجہدجاری رکھوں گا، یہ منی مارشل لاء ہےجواصل مارشل لاء سےبھی بدترہے.

لطیف کھوسہ نے کہا آج ریمانڈ نہیں دےسکتے تھے ابھی تک چالان پیش نہیں کیاگیا ،ان کے پاس لگتا ہے ثبوت نہیں ہیں ،آج عدالت نے غلط ریمانڈ دیا ہے اس پر کوئی ریمانڈ نہیں بنتا،ہائیکورٹ نے منتقلی کا آرڈر دیا تھا لیکن شاید آج جیل انتظامیہ ان کواڈیالہ منتقل کردے،اس وقت ریاستی اداروں نے عمران خان کو دفن کرناہے،جبکہ عوام اپنے مسائل میں گھری ہوئی ہے، لطیف کھوسہ
ہم قانون اور آئین کےذریعے جنگ لڑیں گے.

ہم نے مکے لہرانے والوں کا حشردیکھا ہے ،جب خان نے کال دی تو عوام کا سمندر نکلے گا،خان نے کہا کہ میں جیل سے گھبرانے والا نہیں ہوں .

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button